وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل کی صفائی کرنے والوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا، دل جیت لیے

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل کی صفائی کرنے والوں کیلئے ...
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل کی صفائی کرنے والوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا، دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ سٹار وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل کی صفائی کرنے والے حکومتی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملیے، یہ ہمارے ہیرو ہیں۔ جو نہایت فخر سے یونیفارم پہن کر ’غلاظت کے جن‘ سے روزانہ ڈٹ کر جنگ کرتے ہیں، اس غلاظت کے جن سے جو اس شہر کو کھارہا ہے، تاکہ ساحل پر کھیلنے والے ہمارے بچے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایک اچھی لڑائی لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کئی روز قبل ٹوئٹر پر استعمال شدہ سرنج اور ہسپتال کے فضلے کی ویڈیوز اور تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ کلفٹن کا ساحل عوام کے لیے بند کر دیا جائے۔انہوں نے کہا تھا کہ سی ویو اس وقت انتہائی خطرناک ہوگیا ہے، سی ویو کراچی پر کئی کلومیٹر تک استعمال شدہ سرنج اور اسپتال کا فضلہ بکھرا پڑا ہے۔ شنیرا اکرم نے مزید کہا تھا کہ وہ 4 سال سے سی ویو پر مارننگ واک کر رہی ہیں لیکن ہسپتال کا فضلہ دیکھ کر آج خوف زدہ ہو گئیں ہیں۔

شنیرا اکرم کے ٹوئٹ کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر ساوتھ کراچی سید صلاح الدین احمد نے پولیس افسران کے ہمراہ کلفٹن ساحل سمندر کا دورہ کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ کسی لیبارٹری کا فضلہ لگتا ہے جو کہ سمندر میں بہہ کر ساحل پر آیا ہے جبکہ یہ تاثر غلط ہے کہ یہاں اتنے بڑے پیمانے پر منشیات کا استعمال ہو رہا ہے۔

مزید :

کھیل -