شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیلیں کھلی عدالت میں لگانے کا حکم

شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیلیں کھلی عدالت میں لگانے کا حکم
شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیلیں کھلی عدالت میں لگانے کا حکم

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل کھلی عدالت میں سماعت کےلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف کراچی بار، اسلام آباد ہائی کورٹ باراور لاہور ہائیکورٹ بار راولپنڈی بینچ کی درخواستوں پر اعتراضات کےخلاف اپیلوں کی چیمبر میں سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل رشید اے رضوی اور محمد قاسم میر پیش ہوئے۔عدالت نے تینوں درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کر دیئے ،عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل کھلی عدالت میں سماعت کےلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...