اسلام آبادہائی کورٹ نے وفاق میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پرپابندی لگادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائی کورٹ نے وفاق میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پرپابندی لگادی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سی ڈی اے آئندہ حکم نامے تک پلاٹوں کی الاٹمنٹ نہ کرے،تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی،عدالت نے وفاق میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پرپابندی لگادی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سی ڈی اے آئندہ حکم نامے تک پلاٹوں کی الاٹمنٹ نہ کرے، اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم جاری کیا،عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے بااثرلوگوں کوپلاٹ دے رہا ہے لیکن متاثرین کےلئے پیسے نہیں، متاثرین کے حوالے سے سی ڈی اے معاملات دیکھے۔