ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای میدان میں آ گئے ، امریکہ کیلئے پیغام جاری کر دیا

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای میدان میں آ گئے ، امریکہ کیلئے پیغام جاری کر دیا
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای میدان میں آ گئے ، امریکہ کیلئے پیغام جاری کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت کرنے سے انکار کر دیاہے ۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہناتھا کہ امریکہ سے بات چیت نہ کرنے کے فیصلے پر ایران کی تمام قیادت متفقہ ہے ، ایران کے تمام عہدیداران نے بھی فیصلے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ایران کے خلاف امریکی مہم بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، ایرانی قوم ایسے ہتھکنڈوں سے پریشان نہیں ہوں گے ، مذاکرات کیلئے راضی ہونے کا مطلب ہے کہ امریکی موقف کے آگے گھٹنے ٹیکنا ، امریکہ کے جوہری معاہدے کے دوبارہ حصہ بننے پر ہی مذاکرات ممکن ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...