جیل میں قید خواجہ سعد رفیق کی ایک عرصے بعد ویڈیو سامنے آ گئی

جیل میں قید خواجہ سعد رفیق کی ایک عرصے بعد ویڈیو سامنے آ گئی
جیل میں قید خواجہ سعد رفیق کی ایک عرصے بعد ویڈیو سامنے آ گئی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ روز کی توسیع کر دی ہے تاہم اس موقع پر کئی دونوں کے بعد خواجہ سعد رفیق کی کمرہ عدالت سے ایک ویڈیو سامنے آ ئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو گزشتہ سال 11 دسمبر کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے گرفتار کیا تھا تاہم وہ اس وقت کیمپ جیل میں قید ہیں جہاں سے انہیں آج احتساب عدالت پیشی کیلئے لایاگیا ۔ عدالت میں خواجہ سعد رفیق اپنی نشست پر دیگر ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔سعد رفیق کی ایک لمبے عرصے کے بعد ویڈیو سامنے آئی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

پیشی کے بعد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کی چودہ ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے،تبدیلی کے نام پر تباہی مسلط کی گئی۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم جہاں اداروں کو چھوڑ کر گئے اب وہاں سے ریورس گئیر لگ چکا ہے،انہوں نے کہا کہ احتساب ڈرامے کا بنیادی مقصد مخالفانہ آواز کچلنا ہے،بھارت کشمیریوں اور ہمارے حکمران سیاسی مخالفین پر حملہ آور ہیں،پروڈکشن آرڈر پر خود وزیر اعظم بیٹھے ہے جو جاری نہیں ہو رہے ہیں۔

پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں نیب نے آج خواجہ برادارن کی بریت کی درخواست پر عدالت میں جواب جمع کروا دیاہے ۔خواجہ برادران کے وکلا کو نیب کے جواب کی کاپی فراہم کی گئی،اس موقع پر خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ نیب کو پیراگون ہاو¿سنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات کا اختیار ہے اور نہ ہی یہ عدالت اس کیس کی سماعت کر سکتی ہے کیونکہ چئیرمین نیب نے قانون کے مطابق پیراگون ریفرنس میں اپنی رائے نہیں دی۔

مزید : قومی


loading...