روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں کا آغاز،پاکستانی فوجی دستہ بھی شریک

روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں کا آغاز،پاکستانی فوجی دستہ بھی شریک
روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں کا آغاز،پاکستانی فوجی دستہ بھی شریک

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں ٹیسنٹزکا آغاز ہو گیا،ایس سی او کے تحت مشقیں ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی ،پاکستان کا فوجی دستہ بھی مشقوں میں حصہ لے رہاہے ۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق روس میں کثیر الملکی فوجی مشقیں شروع ہو گئیں، فوجی مشقیں ایک ہفتہ جاری رہیں گی،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کافوجی دستہ بھی کثیرالملکی فوجی مشقوں کاحصہ ہے،افتتاحی تقریب میں ایس سی اوکے تمام رکن ممالک کے فوجی دستے مشق میں شریک ہیں ، تمام شریک ممالک کے سینئرفوجی عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی،آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشقوں سے خطے کی سلامتی واستحکام کویقینی بنایاجائےگا،مشقوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کیلئے انسداد دہشتگردی تجربات کا تبادلہ ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...