کابل،افغان صدر اشرف غنی کی انتخابی مہم کے قریب دھماکا،24 افراد ہلاک ،30 زخمی
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان صدر اشرف غنی کے انتخابی جلسے کے قریب دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے،دھماکے میں افغان صدر اشرف غنی محفوظ رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی افغانستان کے صوبے پروان میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک دھماکے ہو گیا،دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے، دھماکے میں افغان صدر محفوظ رہے،دھماکے کی اطلاع ملتے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔