مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کےخلاف دنیا بھر میں احتجاج ،برطانوی فنکاروں کی مودی کی شرکت کےخلاف گول کیپرز ایوارڈز میں شرکت سے معذرت
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،برطانوی فنکاروں نے مودی کی شرکت کے خلاف گول کیپرز ایوارڈز میں شرکت سے معذرت کرلی ،خبرایجنسی کا کہا ہے کہ گیٹس فاو¿نڈیشن نےفنکاروں کے بائیکاٹ کی تصدیق کر دی ہے،ادھر مودی کو ایوارڈ نہ دینے پر امریکی کانگریس ارکان نے بھی گیٹس فاو¿نڈیشن کو خط لکھا ہے،خط میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث مودی کو تقریب ایوارڈ دینے پر تنقیدکی گئی ہے۔