5Gٹیکنالوجی ملک میں کمرشل بنیادوں پر کب متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ؟ پی ٹی اے نے خوشخبری سنا دی

5Gٹیکنالوجی ملک میں کمرشل بنیادوں پر کب متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ؟ پی ٹی ...
5Gٹیکنالوجی ملک میں کمرشل بنیادوں پر کب متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ؟ پی ٹی اے نے خوشخبری سنا دی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں 5G ٹیکنالوجی کے آغاز کیلئے مکمل منصوبہ پیش کرنے کیلئے مزید دو مہینے کا وقت مانگ لیا ہے ، سینیٹ اجلاس کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5G ٹیکنالوجی ممکنہ طور پر 2021 میں کمرشل بنیادوں پر دستیاب ہو گی ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پیر کے روز بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی اے کے رکن ڈاکٹر خاور صدیق کھوکر نے بتایا کہ ملک میں 5G کو کمرشل بنیادوں پر متعارف کروانے کیلئے چار سے پانچ سال کا وقت درکار ہو گا ، پارلیمانی کمیٹی کو بتایا گیا کہ 5G کی پالیسی کو 2017 میں تیار کیا گیا جبکہ پی ٹی اے نے ٹیکنالوجی کے ٹرائل کیلئے اسی سال جون میں 5Gفریم ورک تیار کرتے ہوئے جاری کیا تھا ۔تمام نیٹ ورک آپریٹرز 5G کی آزمائش کیلئے 2017 سے تیاریاں کر رہے ہیں ، ٹیلی نار نے 23 جولائی کو درخواست جمع کروائی تھی جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 8 اگست کو درخواست جمع کرائی ۔ موبی لنک اور سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے آزمائش شروع کرنے کی درخواستیں بھی جمع کروائی گئی ہیں ۔

انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ زونگ نے بھی 5G کی آزمائش کی اجازت کیلئے پی ٹی اے سے رابطہ کیا تھا اور انہیں اجازت دیدی گئی تھی ۔حکام نے یہ نقطہ بھی اٹھایا کہ سپیکٹرمز کی دستیابی سے متعلق کئی چیلنجز کا سامنا ہے اور مسائل کا حل بھی باقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 5G ٹیکنالوجی کے انسانی صحت پر اثرات ، استعمال کے درست راستے ، اپیلی کیشن ، سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر پر کا جائزہ ابھی باقی ہے اور امید ہے کہ ٹیکنالوجی 2021 میں دستیاب ہو گی ۔آئی ٹی سیکریٹری نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ 5G ٹیکنالوجی کی سپکٹرم کی لاگت سے متعلق معاملات میں سینیٹر عتیق شیخ کو آن بورڈ لیں ۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...