جدہ میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل خالد مجید نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

 جدہ میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل خالد مجید نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
 جدہ میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل خالد مجید نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

  


جدہ ( محمد اکرم اسد ) جدہ میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل خالد مجید نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں,  قونصل خانے میں  قونصل جنرل خالد مجید نے افسران اور عملہ سے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ وہ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لئے منتخب ہونے پر بہت خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستان سے باہر بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور ہمارا اولین فرض یہ ہے کہ ہم ان کی مناسب وقار اور عزت کے ساتھ خدمت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا بھی اسلام کی تعلیم ہے اور ہمیں اسی جذبات اور جذبے کے ساتھ برادری کی خدمت کرنی چاہئے۔خالد مجید  1969 میں پاکستان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1999 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ملک کی مسلح افواج میں ایک دہائی تک خدمات انجام دیں۔ خالد مجید مختلف حثیتوں میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں جنوری 2000 تا جون 2004 تک سیکشن آفیسر کی حیثیت سے اور اگست 2008 سے اپریل 2010 تک ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔  خالد مجید نے بیرون ممالک پاکستان مشنز میں مختلف سفارتی خدمات انجام دیں جن میں ہیگ۔ لندن اور بیجنگ شامل ہیں ۔

مزید : عرب دنیا


loading...