”مصباح الحق تو ایک طرح سے بورڈ کے چیئرمین ہی بن گئے ہیں اور۔۔۔“ ظہیر عباس بھی میدان میں آ گئے

”مصباح الحق تو ایک طرح سے بورڈ کے چیئرمین ہی بن گئے ہیں اور۔۔۔“ ظہیر عباس ...
”مصباح الحق تو ایک طرح سے بورڈ کے چیئرمین ہی بن گئے ہیں اور۔۔۔“ ظہیر عباس بھی میدان میں آ گئے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو دوہری ذمہ داری ملنے سے ان کے اختیارات بہت وسیع ہو گئے ہیں اور وہ ایک طرح سے بورڈ کے چیئرمین بن گئے جبکہ انہیں تین برس تک ذمہ داری سونپنا بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ سابق سٹارکی بطور کپتان کارکردگی اچھی رہی لیکن کوچ اور چیف سلیکٹر کی دوہری ذمہ داری ان کے اختیارات کو بہت وسیع کررہی ہے، ایک طرح سے وہ بورڈ کے چیئرمین بن گئے جبکہ ان کو تین برس تک ذمہ داری سونپنا سمجھ سے بالاتر ہے ، یہ عرصہ 2 برس پر محیط ہونا چاہیے البتہ کارکردگی کی بنیاد پر معیاد میں توسیع ہوتی رہے تو کوئی مضائقہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں سال ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں تبدیلی توکردی اب دیکھنا ہوگا کہ اس کے کیا نتائج سامنے آتے ہیں، پہلے ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی اورلاہور جیسے بڑے شہروں کی 2، 2 ٹیمیں بھی شرکت کیاکرتی تھیں لیکن اب صرف 6 ٹیمیں ہی ہیں،اس پرمجھے بہت تعجب ہوا، دیکھتے ہیں کہ یہ نظام کس طرح چلتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ اس سے کھلاڑی متاثرہی ہوں گے۔

ظہیر عباس نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں ختم کرنے سے کھلاڑیوں کی ملازمتیں بھی ختم ہوگئیں جس کا افسوس ہے، ماضی میں اچھے کھلاڑی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی بدولت ہی سامنے آئے جبکہ مالی استحکام پر ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوجاتی تھی۔نئے نظام کے تحت پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو تنخواہیں پرکشش ضرور ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زیادہ کھلاڑیوں کواہلیت دکھانے کے مواقع میسر ہونے چاہئیں۔

مزید : کھیل


loading...