مصباح الحق اور وقار یونس نے محمد عامر اور وہاب ریاض کو کس چیز کی پریکٹس شروع کروا دی؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

مصباح الحق اور وقار یونس نے محمد عامر اور وہاب ریاض کو کس چیز کی پریکٹس شروع ...
مصباح الحق اور وقار یونس نے محمد عامر اور وہاب ریاض کو کس چیز کی پریکٹس شروع کروا دی؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقاریونس نے فاسٹ باﺅلرز محمد عامر اور وہاب ریاض کو پریکٹس کرانا شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں پیسر قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی میچ میں پورے رن اپ کے ساتھ نصف گھنٹہ تک باﺅلنگ کرتے نظر آئے جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس اس موقع پر انہیں ٹپس بھی دیتے رہے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض اورمحمد عامر طویل دوراینے کی کرکٹ نہیں کھیل رہے اور دونوں نے ہی وائٹ بال کرکٹ پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جبکہ دونوں کھلاڑی سری لنکا کیخلاف سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، قومی کیمپ کا باقاعدہ آغاز بدھ سے لاہور میں ہورہا ہے۔

مزید : کھیل


loading...