ورلڈکپ 2019ءکو کتنے لوگوں نے دیکھا؟ آئی سی سی نے حیران کن اعداد و شمار جاری کر دئیے

ورلڈکپ 2019ءکو کتنے لوگوں نے دیکھا؟ آئی سی سی نے حیران کن اعداد و شمار جاری کر ...
ورلڈکپ 2019ءکو کتنے لوگوں نے دیکھا؟ آئی سی سی نے حیران کن اعداد و شمار جاری کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءسب سے زیادہ دیکھا جانے والا کرکٹ ایونٹ ثابت ہوا ہے جسے دنیا بھر میں 1.6 بلین ناظرین نے دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکو دنیا بھر میں 1.6 بلین ناظرین نے دیکھا اور 200 ممالک میں 25 پارٹنر براڈ کاسٹرز کی جانب سے 20 ہزار گھنٹوں کی کوریج کی گئی۔
آئی سی سی کے اعداد و شمار کے مطابق میگا ایونٹ سے 41 فیصد خواتین ناظرین لطف اندوز ہوئیں جبکہ 32 فیصد ناظرین کی عمریں 18 سے 34 برس کے درمیان تھیں۔

مزید :

کھیل -