حکومت ایک دفعہ پھر پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپےاضافہ کرنا چاہتی ہے:سید حسن مرتضی

حکومت ایک دفعہ پھر پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپےاضافہ کرنا چاہتی ہے:سید ...
حکومت ایک دفعہ پھر پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپےاضافہ کرنا چاہتی ہے:سید حسن مرتضی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت ایک دفعہ پھر 12 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے پر بھی غور کیا جا رہاہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کےصوبائی ترجمان سید حسن مرتضیٰ نے کہا کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب اشیائے صرف کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جاتا ہو،حکومت نے ایک سال میں مہنگائی میں اضافے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا،پٹرول کی قیمت میں اضافے سے ہر شے کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور مہنگائی کی نئی لہر آئے گی ۔انہوں نے کہا حکومت پٹرول کی قیمت میں اضافے سے گریز کرے ،اگر حکومت نے پٹرول میں اضافے کی کوشش کی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بجائے عوام سے بنیادی حقوق چھین رہی ہے ہے،عوام کے لیے ہے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے ،عمران نیازی عوام پر پٹرول بم گرانا بند کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...