نیب کا روپ دھار کر پانچ مسلح ڈاکو گھرمیں گھس آئے، اہل خانہ کواسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی،طلائی زیورات لوٹ کرفرار
ڈسکہ(صباح نیوز) نیب کا روپ دھار کر پانچ مسلح ڈاکو گھرمیں گھس آئے اہل خانہ کواسلحہ کی نوک یرغمال بناکر نقدی,طلائی زیورات چھین کرلے گئے۔
تھانہ سٹی کے علاقہ کالج روڈکے رہائشی محمداشرف کے گھردن دیہاڑے پانچ مسلح ڈاکو نیب کا روپ دھار کر گھس آئے اور اہل خانہ کو بتایاکہ ہم نیب والے ہیں اورگھرکی تلاشی لینے آئے ہیں۔مسلح افراد نے سارے اہل خانہ کوایک کمرہ میں بندکردیا اور گھرمیں موجود نقدی،طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے اور جاتے وقت ڈاکو گھرمیں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے،ایل سی ڈیز اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے۔