فضل الرحمان کے بعد بلاول نے بھی حکومت کوڈیڈ لائن دیدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے لیکن بلاول نے حکومت کو دسمبر کی ڈیڈلائن دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہےکہ اصولی طور پر پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی حامی ہے مگر ہم اسلام کا کارڈ کھیلنا نہیں چاہتے، موجودہ حکومت کو خاتمہ اب ضروری ہو گیا ہے،مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے جبکہ بلاول نے حکومت کو دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے میں ہم پر پوری دنیا کے دروازے بند ہیں،حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ، اگر یہ حکومت مزید رہی تو ملک کے لئے نقصان دہ ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری سے آصفہ بھٹو کی ملاقات نہیں کروائی گئی ، آصف علی زرداری کو جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے مگر ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ اور دیگر سیاسی امور پر کل بدھ کو اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جب آصف علی زرداری اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے گو ہیڈ دیں گے عدالت سے رجوع کروں گا،اس وقت تک آصف علی زرداری نے مجھے منع کیا ہے