آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے یا نہیں ؟سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بتا دیا

آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے یا نہیں ؟سابق وزیر ...
آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے یا نہیں ؟سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بتا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، مہنگائی، شرح ترقی کی سستی روی پر بات چیت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس آمدن بڑھنے پر آئی ایم ایف مطمئن تھا، آئی ایم ایف نمایندوں کے الفاظ تھے کہ معیشت درست سمت ہے، عالمی مالیاتی ادارے سے توانائی اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کمیٹی کے ارکان نے عالمی ادارے کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا، ٹیکس آمدن بڑھنے پر آئی ایم ایف مطمئن تھا۔سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے توانائی اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے۔

مزید : قومی


loading...