ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ،مریضوں کابہترین علاج کرکے مسیحائی کا کرداراداکرناچاہئیے:ڈاکٹریاسمین راشد

ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ،مریضوں کابہترین علاج کرکے مسیحائی کا ...
ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ،مریضوں کابہترین علاج کرکے مسیحائی کا کرداراداکرناچاہئیے:ڈاکٹریاسمین راشد

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنےکہا ہےکہ ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ہے،ڈاکٹرکومریضوں کابہترین علاج معالجہ کرکے اپنامسیحائی کا کردار ادا کرنا چاہئیے،مریضوں کاخیال رکھناڈاکٹرزکی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے،ڈاکٹرزکی معمولی غفلت کسی مریض کی موت کاباعث بن سکتی ہے۔

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈاکٹرزکی غفلت کی وجہ سےمریض کی جان خطرے میں آنے کےکئی واقعات سامنےآتے ہیں،مریض کے علاج معالجہ سے پہلے ہسٹری لیناانتہائی اہم عمل ہوتاہے،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرناقابل فخرہے،انسان کیلئے ہرآنے والا نیادن سیکھنے کاموقع دیتاہے،مریضوں کے محفوظ علاج معالجہ کویقینی بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھ کرمریضوں کومحفوظ ماحول مہیاکیاجارہاہے،ڈاکٹرزکی معمولی غفلت کسی مریض کی موت کاباعث بن سکتی ہے، پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکومریضوں کے محفوظ علاج معالجہ پرایس اوپی پرسوفیصدعمل درآمدکرنے پرہدایت کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...