چونیاں میں بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

چونیاں میں بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ...
چونیاں میں بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا چونیاں میں بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے افسوسناک واقعہ کا سخت نوٹس،ملزمان کا جلد سراغ لگا نے کا حکم،ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،مقتول بچوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے چونیاں کے علاقے سے بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے افسوسناک واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے بچوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا جلد سراغ لگا نے کا حکم دیاہے۔انہوں نے کہاکہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،مقتول بچوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان قانون کے مطابق عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے اورایسا گھناؤنا جرم کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ،وزیراعلیٰ نے مقتول بچوں کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی او رافسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ قصور کے علاقہ چونیاں کے مختلف علاقوں سے اغواءکئے جانیوالوں تین بچوں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...