شمالی کوریا 86 آبدوزوں کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا، امریکہ، چین ، پاکستان اور بھارت کے پاس کتنی سب میرین ہیں؟
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئے روز میزائل تجربات کرکے اپنے پڑوسی ممالک جنوبی کوریا اور جاپان کو خوفزدہ رکھنے کے حوالے سے مشہور ملک شمالی کوریا نے آبدوزوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دنیا کی فوجی طاقت اور ہتھیاروں کے اعداد و شمار رکھنے والے ادارے گلوبل فائر پاور کے مطابق شمالی کوریا کے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ آبدوزیں ہیں جن کی تعداد 86 ہے۔ اس فہرست میں چین 76 آبدوزوں کے ساتھ دوسرے ، امریکہ 68 کے ساتھ تیسرے ، روس 56 کے ساتھ چوتھے اور ایران 34 آبدوزوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
جاپان کے پاس 18 آبدوزیں ہیں اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ انڈیا اور جنوبی کوریا 16، 16 آبدوزوں کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ برادر اسلامی ملک 12 آبدوزوں کے ساتھ اس فہرست میں نویں نمبر پر ہے۔
امریکی ملک پیرو، سویڈن، پاکستان ، برازیل اور انڈونیشیا 5، 5 آبدوزوں کے ساتھ بالترتیب 21، 22، 23، 24 اور 25 ویں نمبر پر ہیں۔