آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی موت معمہ بن گئی

آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی موت معمہ بن گئی
آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی موت معمہ بن گئی

  


گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ماتحت بی بی آصفہ ڈینٹل کالج میں سال آخر کی طالبہ نمرتا امرتا مہر چندانی کی موت معمہ بن گئی۔ گزشتہ روز نمرتا کی لاش کالج ہاسٹل میں ان کے کمرے سے ملی تھی جس پر کہا گیا تھا کہ طالبہ نے خودکشی کی ہے جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی موت کی وجہ خودکشی قرار دی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نمرتا کی ساتھی طالبات اور دیگر افراد کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔نمرتا کا خاندان ان کی موت پر غم سے نڈھال ہے اور ان کی آخری رسومات گھوٹکی میں ادا کردی گئیں، واقعے کے سوگ میں میرپور ماتھیلو میں ہندو برادری کی دکانیں اور کاروبار بند رہا۔

مزید : علاقائی /سندھ /گھوٹکی


loading...