”ہمارا معاشرہ انسانوں والانہیں رہا“، تجزیہ کارحسن نثار نے وجوہات بیان کردیں

”ہمارا معاشرہ انسانوں والانہیں رہا“، تجزیہ کارحسن نثار نے وجوہات بیان ...
”ہمارا معاشرہ انسانوں والانہیں رہا“، تجزیہ کارحسن نثار نے وجوہات بیان کردیں

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ میرا جوتصور ہے کہ ہمار ی جیلیں جرائم کا گڑھ ہیں ، ہمارا معاشرہ انسانوں والا ہی نہیں رہا ، نانی نے نواسی کواٹھا کر تنور میں پھینک دیا اور زیادتی کے جرم میں چچا یا ماموں ملوث نکلا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ میرا جوتصور ہے کہ ہمار ی جیلیں جرائم کا گڑھ ہیں ، مجھے ایک دفعہ بیرون ملک ایک لڑکے نے کہا تھا کہ آپ کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں بھی وہ سہولیات نہیں ہیں جو ہماری جیلوں میں ہیں، اگر ہم جیل میں پڑھنے کیلئے کوئی کتاب مانگیں تو رات ہونے سے قبل مل جاتی ہے۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں جیسے جرائم ہورہے ہیں، ہمارا معاشرہ انسانوں والا ہی نہیں رہا ، نانی نے نواسی کواٹھا کر تنور میں پھینک دیا اور زیادتی کے جرم میں چچا یا ماموں ملوث نکلا ، ہماری جیلیں کیا؟ ہمارا تو معاشرہ ہی حد سے بگڑ چکاہے ۔

مزید : قومی


loading...