”نواز شریف کو یہ چیز ملی تو عمران خان بھرپور مزاحمت کریں گے“، مظہر عباس کا دعویٰ

”نواز شریف کو یہ چیز ملی تو عمران خان بھرپور مزاحمت کریں گے“، مظہر عباس کا ...
”نواز شریف کو یہ چیز ملی تو عمران خان بھرپور مزاحمت کریں گے“، مظہر عباس کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ مجھے فوری طور پر نواز شریف کے لئے کوئی ریلیف نہیں نظر آرہا ہے لیکن ماضی کی سیاست کی صورتحال کودیکھتے ہوئے میں کہہ سکتاہوں کہ ایسا کچھ ہوبھی سکتاہے لیکن عمران خان اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اگر کوئی ڈیل جیسا عمل ہوا تو عمران خان مزاحمت کریں گے کیونکہ اس سے ان کی سیاست کی بساط لپٹ جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ ابھی کی صورتحال میں نواز شریف کیلئے صورتحال کوئی بہتر نہیں ہونے جارہی ہے ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ مریم نواز اور ن لیگ کے لئے ایک دھچکا ہے ، فیصلے میں کہہ دیا گیاہے کہ مریم نواز پارٹی کی صدر ، جنرل سیکرٹری یا قائم مقام صدر نہیں بن سکتیں۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ مجھے فوری طور پر نواز شریف کے لئے کوئی ریلیف نہیں نظر آرہا ہے لیکن ماضی کی سیاست کی صورتحال کودیکھتے ہوئے میں کہہ سکتاہوں کہ ایسا کچھ ہوبھی سکتاہے لیکن عمران خان اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جیل کابادشاہ جیلر ہوتاہے ،جیل سے اگر ایک ملزم ایوان صدر تک بھی فون کرلے تو پھر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جیل میں کیا ہوتا ہے ؟ فروغ نسیم جوباتیں کررہے ہیں ، وہ قابل عمل نہیں ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...