”نواز شریف اپنی شرائط سے پیچھے ہٹ گئے ہیں“، حفیظ اللہ نیازی کا اپنی باوثوق اطلاعات کے حوالے سے دعویٰ

”نواز شریف اپنی شرائط سے پیچھے ہٹ گئے ہیں“، حفیظ اللہ نیازی کا اپنی باوثوق ...
”نواز شریف اپنی شرائط سے پیچھے ہٹ گئے ہیں“، حفیظ اللہ نیازی کا اپنی باوثوق اطلاعات کے حوالے سے دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ نواز شریف اپنی شرائط سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلے میری عزت بحال کی جائے جس طرح مجھے عدالتوں میں لے جایا گیااور میڈیا ٹرائل کیا گیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ پہلے جب نواز شریف سے بات کی گئی تو ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پہلے مجھ سے معافی مانگیں اور پھر مجھ سے کوئی بات کرے ۔ اب نواز شریف اپنی شرائط سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلے میری عزت بحال کی جائے جس طرح مجھے عدالتوں میں لے جایا گیا اور جس طر ح میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ یہ افواہیں نہیں ہیں ، یہ میری اطلاعات ہیں ، ہوسکتا ہے کہ اب مریم نواز کچھ دیر خاموش رہیں اور نواز شریف کی عزت اگر بحال ہوتی ہے تو پھر وہ باہر چلے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم نے ایک پراگندہ قسم کا کاروبار شروع کیا ہواہے ، ان کاخیال بالکل ٹھیک ہے کہ اذیت دیں گے تو صبر ٹوٹے گا ۔ مریم نواز کوجیسے گرفتار کیا گیا ، اس سے زیادہ واہیات اور ظالمانہ عمل کوئی نہیں ہوسکتا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...