فضل الرحمان نے کشمیریوں کے حق میں ایک ریلی بھی نہیں نکالی، شاہ محمود قریشی

فضل الرحمان نے کشمیریوں کے حق میں ایک ریلی بھی نہیں نکالی، شاہ محمود قریشی
فضل الرحمان نے کشمیریوں کے حق میں ایک ریلی بھی نہیں نکالی، شاہ محمود قریشی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئر مین رہے لیکن مولانا فضل الرحمان نے کشمیریوں کے حق میں ایک ریلی بھی نہیں نکالی ۔

دنیا نیوزکے پروگرام”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے کل رات سعودی ولی عہد کوٹیلی فون کیا تھا، سعودی عرب میں آئل تنصیبات پرحملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کشمیرمسئلے پربات کریں گے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کا موقف سنا گیا،کشمیرکمیٹی میں تمام جماعتوں کودعوت دی گئی، اپوزیشن کے سامنے مکمل خاکہ پیش کیا اوراعتماد میں لیا گیا،کشمیرمسئلے پرکسی جماعت سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیرکمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں ایک ریلی تک نہیں نکالی گئی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...