بھارت کے پیار میں مبتلا عدنان سمیع کو بھارت نے پاکستانی ہونے کی سزا دے دی

بھارت کے پیار میں مبتلا عدنان سمیع کو بھارت نے پاکستانی ہونے کی سزا دے دی
بھارت کے پیار میں مبتلا عدنان سمیع کو بھارت نے پاکستانی ہونے کی سزا دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت لینے والے گلوکار عدنان سمیع پر بغیر اجازت جائیداد کی خریداری پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے گلوکار عدنان سمیع پر ریزرو بینک آف انڈیا کی اجازت کے بغیر ممبئی میں فلیٹ خریدنے پر 50 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ کیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عدنان سمیع نے 2003 میں پاکستانی شہری ہوتے ہوئے ممبئی میں 8 فلیٹس اور پارکنگ لاٹس خریدے تھے، بھارت میں کوئی بھی غیر ملکی شہری ریزرو بینک کی اجازت کے بغیر جائیداد نہیں خرید سکتا۔
خیال رہے کہ عدنان سمیع کو بھارتی شہریت 2016 میں دی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ جائیدادیں اس وقت خریدیں جب وہ پاکستانی شہری تھے۔2010 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اسپیشل ڈائریکٹر (ممبئی) نے جائیداد ضبط کرنے اور 20 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف گلوکار نے اپیل کی تھی۔اب اپیلٹ ٹریبونل نے 2010 کا مذکورہ حکم نامہ ختم کرتے ہوئے جرمانہ 20 لاکھ سے بڑھاکر 50 لاکھ کردیا ہے۔عدنان سمیع کو جرمانے کی یہ رقم 3 ماہ میں ادا کرنا ہوگی اور وہ پہلے ہی 10 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ ادا کرچکے ہیں۔