پر اسرار طریقے سے موت کے گھاٹ اترنے والی امرتا کے بھائی نے دکھی دل کے ساتھ تحفظات کا اظہا ر کردیا

پر اسرار طریقے سے موت کے گھاٹ اترنے والی امرتا کے بھائی نے دکھی دل کے ساتھ ...
پر اسرار طریقے سے موت کے گھاٹ اترنے والی امرتا کے بھائی نے دکھی دل کے ساتھ تحفظات کا اظہا ر کردیا

  


گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن )طالبہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے بہن کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہن کو قتل کیا گیا، اسے کوئی مالی یا گھریلو پریشانی نہیں تھی۔میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر وشال کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کمرے کی حالت دیکھی تھی، پنکھے پر کوئی نشان نہیں تھا اور نا ہی پنکھا ٹیڑھا تھا، پنکھے کا بیلنس ٹوٹنا چاہئے تھا، پنکھے پر لگی مٹی اترنا چاہیے تھی، پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرنے والے کی لاش لٹکنی چاہیے لیکن لاش بستر پر پڑی تھی۔دوسری جانب پولیس نے امرتا کی موت کو خود کشی کا واقعہ قرار دے دیا ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /گھوٹکی


loading...