بھارت نے کشمیرپر جوکچھ کیا ، اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی ، اکرم درانی کا الزام

بھارت نے کشمیرپر جوکچھ کیا ، اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی ، اکرم درانی کا ...
بھارت نے کشمیرپر جوکچھ کیا ، اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی ، اکرم درانی کا الزام

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مودی سپورٹ کرکے ہندوستان میں لوگوں کا ایک ذہن بنادیا اورجب کشمیر کی الگ حیثیت کا خاتمہ کیا جارہا تھا تو کیا ہم سوئے ہوئے تھے؟ بھارت نے کشمیر پر جوکچھ کیا اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ اپوزیشن کی رائے ہے کہ حکومت نے کشمیر بیچاہے، عمران خان بھارتی انتخابات میں مودی کی انتخابی مہم چلاتے رہے ، جس طریقے سے عمران خان نے مودی کوسپورٹ کرکے ہندوستان میں لوگوں کا ایک ذہن بنادیا اورجب کشمیر کی الگ حیثیت کا خاتمہ کیا جارہا تھا تو کیاہم سوئے ہوئے تھے ؟انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر جوکچھ کیا اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی ۔ عمران خان نے امریکہ سے واپس آکر کہا تھا کہ میں کپ جیت کرآیا ہوںتو جو کپ جیتا وہ آپ کے سامنے ہے ، عمران خان توکشمیر پر بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم ٹرمپ کے ساتھ ایسے بیٹھے تھے جیسے آقا اور غلام ہو لیکن مودی ٹرمپ کے ساتھ ایسے بیٹھا تھاجیسے وہ ایک ایٹمی طاقت کا صدر ہوتے ہوئے برابری کی سطح پر بات کررہا تھا ۔

اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے سات دن کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی جس میں تمام سیاسی جماعتیں بیٹھی تھیں ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ بات آئی تھی کہ حکومت کو ایک سال دیں ، اس کے بعد ہم اس کو ختم کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے نتیجے میں عمران خان استعفیٰ دینے پر مجبور ہوجائیں گے ، ملکی تاریخ میں اتنی زیادہ تعداد میں کبھی لوگ نہیں نکلے ہوں گے ۔عمران خان تو فوری طور پر یوٹرن لے لیتے ہیں، ہمارے صوبے میں لڑکیوں پر حجاب کی پابندی لگائی گئی اور اس پر ایک رات نہیں لیا اور صبح یہ حکم واپس لے لیا ۔

مزید : قومی


loading...