حکومت نے کشمیر اور ملک کیخلاف حالات بنادیئے ہیں، نوید قمر

حکومت نے کشمیر اور ملک کیخلاف حالات بنادیئے ہیں، نوید قمر
حکومت نے کشمیر اور ملک کیخلاف حالات بنادیئے ہیں، نوید قمر

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمانوید قمر نے کہاہے کہ حکومت نے ایسے حالات بنادیئے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کشمیر کے بھی خلاف ہیں اور پاکستان کے بھی خلاف ہیں۔

جیونیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ حکومت کویہ پتہ نہیں کہ جواقدامات کئے جارہے ہیں ان کا کیا مقصد ہے ؟ سوائے یہ کہ میں سب کوجیل میں ڈال دوں گا اور کسی کواین آر او نہیں دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھرنوں اوردھرنا سیاست کے خلاف ہیں ، کشمیریوں کے حوالے سے کوئی تقسیم نہیں ہے ، ہم کو کشمیر کے ایشو کوسپورٹ کرنا چاہئے ، مجھے تو حیرت یہ ہے کہ حکومت بجائے کشمیر کودیکھنے کے پاکستان کوتقسیم کرنے کے چکروں میں ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت ایسے ایسے تجربے لے کر آرہی ہے کہ وفاق کو کمزور کیاجاسکے ، کیا ضرورت تھی 149کا شوشہ چھوڑنے کی ؟ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن حکومت نے ایسے بنادیئے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کشمیر کے بھی خلاف ہیں اور پاکستان کے بھی خلاف ہیں۔

مزید : قومی


loading...