افغان کرکٹ ٹیم نے مسلسل سب سے زیادہ ٹی20 میچز جیتنے کا ریکارڈ بنادیا، پاکستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

افغان کرکٹ ٹیم نے مسلسل سب سے زیادہ ٹی20 میچز جیتنے کا ریکارڈ بنادیا، پاکستان ...
افغان کرکٹ ٹیم نے مسلسل سب سے زیادہ ٹی20 میچز جیتنے کا ریکارڈ بنادیا، پاکستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

  


ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

بنگلہ دیش میں جاری ٹرائی سیریز کے دوران افغان کرکٹ ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو شکست دے کر مسلسل 12 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے بھی مسلسل سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ افغانستان کے پاس ہی تھا جو انہوں نے زمبابوے کو شکست دے کر قائم کیا تھا۔

افغانستان کی جانب سے ریکارڈ توڑے جانے سے پہلے مسلسل سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا۔ پاکستان نے مسلسل 9 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جو اب افغانستان کے پاس آچکا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان ، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے مابین کھیلی جارہی سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اگلا میچ بدھ کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کے مابین کھیلا جائے گا، سیریز کا فائنل میچ 24 ستمبر کو ہوگا۔

مزید : کھیل


loading...