پاکستان حج میڈیکل مشن نے حجاج کرام کو بہترین میڈیکل خدمات پیش کیں: ڈاکٹر افضال محمود ن

پاکستان حج میڈیکل مشن نے حجاج کرام کو بہترین میڈیکل خدمات پیش کیں: ڈاکٹر ...
 پاکستان حج میڈیکل مشن نے حجاج کرام کو بہترین میڈیکل خدمات پیش کیں: ڈاکٹر افضال محمود ن

  


جدہ(بیورو نیوز) پاکستان حج میڈیکل مشن نے ہمیشہ کی طرح پاکستانی حجاج کو بہترین میڈیکل خدمات پیش کیں جس کی وجہ سے حجاج کرام صحت مند اور امراض سے محفوظ رہے جس کی بنیادی وجہ حج میڈیکل مشن کے کمانڈنگ آفیسر  کرنل سید آصف علی کی ذاتی دلچسپی ، گائیڈ لائینز اور پیشہ ورانہ ماہرانہ خدمات کی بدولت اور انکی تجربہ کار میڈیکل ٹیم کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے ہوا جو حجاج کرام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں کی گئیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان حج میڈیکل مشن کے رکن ڈاکٹر افضال محمود نے تعریفی اسناد کی تقریب تقسیم کے موقع پر اعلی کارکردگی کی تعریفی سند وصول کرنے کے بعد اس نمائندہ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر افضال محمود کا کہنا تھا کہ یہ انکی خوش بختی ہے کہ انہیں وزارت مذہبی امور نے اس اعلی کاذ کے لئیے منتخب کیا، انہوں نے بتایا کہ حج میڈیکل مشن نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر افضال محمود نے بتایا کہ پاکستانی حج مشن نے بھی حج میڈیکل ٹیم کو ہر طرح کی سہولتیں بہم پہنچائیں جسکی وجہ سے وہ دلجمعی سے اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے رہے۔

مزید : قومی /عرب دنیا


loading...