نیب نے کسی کو گرفتار کیا تو حکومت کا کو ئی عمل دخل نہیں ہوگا ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا آزادی مارچ کے تناظر میں بیان

نیب نے کسی کو گرفتار کیا تو حکومت کا کو ئی عمل دخل نہیں ہوگا ، وزیر اعظم کے ...
نیب نے کسی کو گرفتار کیا تو حکومت کا کو ئی عمل دخل نہیں ہوگا ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا آزادی مارچ کے تناظر میں بیان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ حکومت نے ابھی تک کسی کوگرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ، اگر گرفتار کرے گی تو نیب کرے گی اور اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں کرے گا ،ن لیگ کا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”آج کل“میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ن لیگ کا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کوئی نئی بات نہیں ہے ، ماضی میں اسلامی جمہوری اتحاد کیا تھا اور اسامہ بن لادن سے فنڈنگ کیا تھی؟ انہوں نے کہا کہ ن لیگ بتائے کہ کونسا ادارہ منافع میں چھوڑ کر گئی تھی ؟انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک کسی کوگرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ، اگر گرفتار کرے گی تو نیب کرے گی اور اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا ۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اس وقت دھرنوں کا وقت نہیں بلکہ کشمیر کا ایشو ہے اور ہمیں اس کی طرف توجہ دینی چاہئے ۔اگر مولانافضل الرحمان جمہوری طریقے سے آئیں تو حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے اور اگر کسی اور طریقے سے آئیں گے تو تاریخ اپنے آپ کودھرائے گی ۔

مزید : قومی


loading...