سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کون نکلا؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کون نکلا؟ جان کر آپ کو ...
سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کون نکلا؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے مسلم لیگ ق کی سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقتولہ کا قتل اس کے سابق ملازم نے پیسوں کے لالچ میں کیا تھا۔
لاہور میں 6 ستمبر کو قتل ہونے والی سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کیس میں اہم پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب فنگر پرنٹس کی مدد سے پولیس نے ان کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ منگل کے روز پولیس نے پروین سکندر کے سابق ملازم مصطفیٰ کو گرفتار کیا ہے۔
قتل سے پہلے پروین سکندر کے گھر میں مسلسل چوریاں ہورہی تھیں جس کا انہیں پتا چل گیا تھا اور اسی پر انہوں نے اپنے ملازم مصطفیٰ کو نوکری سے فارغ کردیاتھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق ملزم کو پتا تھا کہ مقتولہ کے پاس خاصی موٹی رقم پڑی ہوئی ہے جس کے لالچ میں اس نے سابق ایم پی اے کو قتل کردیا۔ ملزم جاتے ہوئے مقتولہ کا موبائل فون بھی لے گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پکڑا گیا۔
پروین سکندر گل 2002 میں ق لیگ کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، وہ غیر شادی شدہ تھیں اور اپنے بھائی کے ساتھ لاہور میں رہائش پذیر تھیں۔ مقتولہ اوپر کی منزل پر رہتی تھیں جبکہ ان کا بھائی نیچے مقیم تھا۔