پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت نہ کرنے پر نظر ثانی کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت نہ کرنے پر نظر ثانی ...
پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت نہ کرنے پر نظر ثانی کا فیصلہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جس طرح سندھ حکومت پر حملہ کررہی ہے ، اس پر پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا از سرنو جائزہ لے رہی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”آج کل“میں گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ تحریک انصاف جس طرح سندھ حکومت پر حملہ کررہی ہے ، اس پر پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا از سرنو جائزہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ کل ہوگا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کیسے کرنی ہے ؟

انہوں نے کہا کہ اس وقت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نکلناچاہئے ، ان کے ساتھ بڑا کامیاب دھرنا اورریلی ہوگی جو تحریک انصاف کی حکومت کو مجبور کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو جتنا ڈسکس کیا ہے وہ مولانا فضل الرحمان کی ریلی نے کیا تھا ۔ یہ پاکستان کے ووٹر تھے ،اب آپ پاکستان کے ووٹرز کو مذہبی کہیں یا کچھ اور کہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن عمران خان کے دھرنے کا ریکارڈ توڑ دیں گے اور وہ اسلام آباد واپس جانے کیلئے نہیں آرہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...