سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے حوالے سے امریکہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیا کرنے جارہا ہے ؟ایسی خبر آگئی کہ ایرانی حکمران بھی دنگ رہ جائیں گے

سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے حوالے سے امریکہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں ...
سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے حوالے سے امریکہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیا کرنے جارہا ہے ؟ایسی خبر آگئی کہ ایرانی حکمران بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ تیل تنصیبات پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا گیا، امریکا حملے کے شواہد جمع کر رہا ہے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں سامنے لائے جائیں گے۔امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیرملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ ایرانی سرزمین سے کیا گیا۔
دوسری جانب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردانہ حملے یمن کی سرزمین سے نہیں ہوئے جس کی ذمہ داری حوثیوں نے قبول کی، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ حملہ کہاں سے کیا گیا۔تاہم اب امریکی عہدیدار نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایرانی سرزمین استعمال ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جن میں آرامکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور مغربی آئل فیلڈ خریص شامل ہیں۔