پاکستان امن کاحامی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دیا جائیگا ، دفتر خارجہ کا بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل

پاکستان امن کاحامی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دیا جائیگا ، دفتر ...
پاکستان امن کاحامی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دیا جائیگا ، دفتر خارجہ کا بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفترخارجہ نے کہاہے کہ پاکستان امن کا حامی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دیا جائے گا ، پاکستان آزاد کشمیر پر بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے آزاد کشمیر پر بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر پر بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتاہے اور اس کو مسترد کرتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کے سب سے بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیاہے اور وہاں پر ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے اورا من کیلئے خطرناک ہیں، انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر عالمی حمایت نہ ہونے پر بھارت ایسے بیانات دے رہاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بے بنیاد الزامات سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈھیٹائی سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے جواز پیش کررہاہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم فوری بند کرے اور مقبوضہ کشمیر کاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم کرے ۔پاکستان امن کاحامی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دیا جائیگا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...