رانا ثنااللہ پارٹی کا سرمایہ،ان کی سیاسی جدوجہد کو ان کے مخالفین بھی مانتے ہیں:شہباز شریف

رانا ثنااللہ پارٹی کا سرمایہ،ان کی سیاسی جدوجہد کو ان کے مخالفین بھی مانتے ...
 رانا ثنااللہ پارٹی کا سرمایہ،ان کی سیاسی جدوجہد کو ان کے مخالفین بھی مانتے ہیں:شہباز شریف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف لاہور میں رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں انہوں نے رانا ثنا کی اہلیہ اور داماد سمیت دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

نجی ٹی وی نے مسلم لیگ ن کے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کی ہمت کی تعریف کی اور ان کے داماد شہریار رانا کی سیاسی جدوجہد کو سراہا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ پارٹی کا سرمایہ ہیں،ان کی سیاسی جدوجہد کو ان کے مخالفین بھی مانتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...