سیاست دان اور حکومت جس طرح عوام کی پریشانیوں سے نظریں چرارہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ مجھے ۔۔۔۔جاوید میانداد نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران بھی حیران رہ جائیں 

سیاست دان اور حکومت جس طرح عوام کی پریشانیوں سے نظریں چرارہے ہیں اس سے لگتا ...
سیاست دان اور حکومت جس طرح عوام کی پریشانیوں سے نظریں چرارہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ مجھے ۔۔۔۔جاوید میانداد نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران بھی حیران رہ جائیں 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کرکٹرجاوید میانداد نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاست دان اور حکومت جس طرح عوام کی پریشانیوں سے نظریں چرارہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے مجھے خود سیاست میں آناپڑے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کے دوران جب جاوید میانداد سے پوچھا گیا کہ آپ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں تو آپ خود سیاست میں کیوں نہیں آجاتے تو جاوید میانداد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا کچھ پتا نہیں کہ میں کب سیاست میں آجاؤں؟ میں ایسا کربھی سکتا ہوں کیونکہ میرے نزدیک عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے باقی ممالک عوام کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتی ہے لیکن ہمارے ہاں ایسا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ میں جوا صرف اسی صورت ختم ہوسکتا ہے جب ہماے کھلاڑیوں میں خداکاخوف ہو۔

مزید :

کھیل -