"میری کوشش ہے کہ برطانوی ٹیم جلد پاکستان آئے" انتہائی طاقتور شخصیت نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ وہ اس کوشش میں ہیں کہ برطانوی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا انہیں امید ہے کہ بہت جلد پاکستان اور برطانیہ کی کرکٹ سیریز پاکستان میں شروع ہوگی، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ برطانوی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔
کورونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے چھکا لگا کر کورونا کی وبا کو شکست دی ہے، پاکستان نے بہت اچھے طریقے سے کورونا پر قابو پایا، این سی او سی نے کورونا کو قابو کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔
Buhut shukriya @HamidMirPAK #UKPakDosti https://t.co/iMQdaoGBuk
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) September 16, 2020