شہدائے کربلا کی یاد میں محفل مسالمہ

شہدائے کربلا کی یاد میں محفل مسالمہ

  

کاروان حوا،خانہ فرہنگ ایران کے اشتراک سے 

رپورٹ: بشریٰ فرخ 

کاروان حوا لٹریری فورم کے زیر اہتمام اور خانہ فرہنگ ایران کے اشتراک سے لائبریری میں شہدائے کربلا کی یاد میں ایک محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پشتو، ہندکو، اردو اور انگریزی زبان میں شاعروں نے شہدائے کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر ناصر علی سید نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے فرائض ڈائریکٹر خانہئ فرہنگ ڈاکٹر مہران اسکندریان نے انجام دیئے، اعزاز کے طور پر ڈاکٹر اعجاز حسن خٹک بھی مسالمہ میں شریک ہوئے۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری کاروان حوا نے انجام دیئے اور نعت کی سعادت نادیہ حسین کے حصے میں آئی اور منقبت پڑھنے کے لئے تابندہ فرخ کو بلایا گیا۔ اردو زبان کے شعراء میں فرح اسد،شاہدہ سردار، مشرف مبشر، نور حکیم جیلانی، فاروق جان بابر، بشریٰ فرخ اور ناصر علی سید شامل تھے، جبکہ ہندکو میں نادیہ حسین اختر سیماب، عظیم نیازی اور شین شوکت نے نذرانہئ عقیدت پیش کیا۔ پشتو کے شاعروں میں صابر شاہ، صابر سید شہزاد باچہ، بحر اللہ بیدار،عباس شاہ عابد اور شہاب دستار شامل تھے۔ انگریزی زبان میں ڈاکٹر حمیرا اسلم اور ڈاکٹر اعجاز حسن خٹک نے اپنا اپنا نذرانہئ عقیدت حضور امام عالی مقام پیش کیا۔ کاروانِ حوا کی چیئرپرسن بشریٰ فرخ نے اس بابرکت محفل کا اختتام کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -