زمبابوے نے گرین سگنل دیدیا: 20اکتوبر سے دورہ پاکستان متوقع، 12سال بعد ملتان میں میدان سجے گا 

زمبابوے نے گرین سگنل دیدیا: 20اکتوبر سے دورہ پاکستان متوقع، 12سال بعد ملتان ...

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)زمبابوے کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین توینگوا مکوہلانی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔زمبابوے کی ٹیم کو 20اکتوبر سے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ان کے دورہ غیریقینی صورتحال سے دوچار تھا البتہ اب چیئرمین کے بیان کے بعد اب دورے کی امید روشن ہو چکی ہے۔اس سیریز کے ساتھ ہی ملتان 12 سال بعد انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گاملتان نے آخری مرتبہ 2008 میں بین الاقوامی میچ کی میزبانی کی تھی اور یہ راولپنڈی کے ہمراہ زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی20 میچوں کی میزبانی کرے گا۔یہ سیریز بائیو سیکیور ماحول میں کھیلی جائے گی البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کے لیے انتظامات کیے جانے باقی ہیں اور انہیں بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔زمبابوے کی ٹیم پاکستان آنے کے بعد سیریز سے قبل قرنطینہ میں رہے گی اور یہ مدت تین دن سے ایک ہفتے پر محیط ہو گا اور سیریز کے انتظامات کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ انگلش بورڈ حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطے میں ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -