قومی ٹی20 ٹورنامنٹ کرکٹرز کیلئے مفید ہوگا،وہاب ریاض

قومی ٹی20 ٹورنامنٹ کرکٹرز کیلئے مفید ہوگا،وہاب ریاض

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وہاب ریاض نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو پی ایس ایل کی تیاری کا اچھا موقع قرار دیدیا۔پیسر وہاب ریاض کے مطابق پانچویں ایڈیشن کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہونا خوش آئند ہے۔دوسری جانب کامران اکمل غیرملکی کرکٹرز کی پاکستان آمد کیلیے پْر امید ہیں،ان کا کہنا ہے کہ حیدر علی کا فی الحال کسی سے موازنہ نہ کیا جائے ان کی پرفارمنس بہت اچھی ہے امید ہے کہ وہ مستقبل میں قومی ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھی انکی جانب سے عمدہ بیٹنگ کی امید ہے۔ ان میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -