انگلش کرکٹ کو بڑا جھٹکا،62ملازمین نکالنے کا اعلان

       انگلش کرکٹ کو بڑا جھٹکا،62ملازمین نکالنے کا اعلان

  

لندن (آئی این پی)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی 6 ماہ کی محنت کے نتائج حوصلہ افزا نہیں نکلے،بائیو سیکیور ببل کام آیا نہ کووڈ-19سے بچنے کے فول پروف انتظامات،ویسٹ انڈیز کی آندھی پاؤنڈز نہ لاسکی نہ ہی پاکستان کی کمک،آسٹریلیا کی بیٹری سے بڑا فائدہ ہوا اور نہ ہی ڈومیسٹک ایونٹس کی مختلف جھلکیوں نے فائدہ دیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اعتراف کرلیا ہے کہ ان تمام کاوشوں کے باوجود بورڈ 200 ملین پاؤنڈز کے خسارے سے دوچار ہے کیونکہ اس سیزن میں 100 ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوچکا ہے اور یہ بڑھ کر اگلے سال 200 ملین پاؤنڈز ہوجائے گا۔ای سی بی چیف ایگزیکٹو ٹام ہوریسن کہتے ہیں کہ اس کے اثرات برے ہونگے،اس لئے پہلے ہی فیصلے لینے ہونگے۔ اور اس کے لئے ہمارے سٹرکچر سے 62 افراد کو باہر نکالا جائے گا اور بجٹ سے 20 فیصد بچت کرکے نقصان کا ازالہ کریں گے۔

، ہیریسن نے مزید کہا کہ 7 ماہ قبل ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔بائیو سیکیور کی سیٹنگ میں آنیوالی لاگت سے بھی بورڈ کی کمر ٹوٹی ہے، چنانچہ اس کے اثرات کاؤنٹیز پر بھی پڑے ہیں اور مستقبل میں کرکٹرز پر بھی آسکتے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بائیو سیکیور ببل میں ویسٹ انڈیز، پاکستان، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی کامیاب سیریز کے لئے بڑی محنت کی اور داؤ پر لگے 380 ملین پاؤنڈز میں سے 280 ملین پاؤنڈز بچا بھی لیے ہیں لیکن اس کے باوجود کرکٹ بورڈ اور سسٹم سے 62 افراد کے اخراج اور 20 فیصد بجٹ کی کٹوتی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے خطرے کی بات ہے۔                          

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -