بینک اسلامی نے برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

بینک اسلامی نے برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

  

لاہور(پ ر) ملک کے صف اول کے اسلامی بینک ”بینک اسلامی“ نے برانڈ آف دی ایئر  2019ء بنتے ہوئے اس سال کا سب سے اہم قومی اعزاز حاصل کیا ہے۔ بینک نے پوری صنعت میں اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ ساتھ برانڈ کو اجاگر کرنے میں اپنی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسلامی بینکنگ کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔ برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز میں اس سال معزز شخصیات اور وزراء نے شرکت کی۔ یہ ایک سالانہ ایونٹ ہے جس میں متعدد شعبوں سے تنظیموں کی شاندار خدمات اور جدید مصنوعات کو سراہا جاتا ہے۔ اس سال منصفین نے بینک اسلامی کی جانب سے مارکیٹنگ سمیت تکنیکی ترقی کے تشخص اور جدید اسلامی بینک کو فروغ دینے کے حوالے سے کی جانے والی اعلیٰ سطحی کوششوں کو تسلیم کیا۔ بینک اسلامی کے اعتماد کی شرح کے ساتھ برانڈ کی ساکھ میں بھی اضافہ ہوا اور اس کے ہدف سے زیادہ کامیابی کے نتیجے میں یہ ایوارڈ پاکستان کی مارکیٹنگ کے لئے ایک اعزاز ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی نے کہا کہ بینک اسلامی میں ہم اپنے صارفین سمیت تمام دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مارکیٹ میں شرعی اصولوں کے مطابق انتہائی آسان مالیاتی خدمات تک رسائی فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

 ہم اپنی ساکھ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ادارے کا تشخص بہتر بناتے ہوئے ملک میں مالیاتی شمولیت کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جو صارفین کے لئے بینکنگ کو آسان بناتا ہے۔ برانڈ آف دی ایئر جیسے پلیٹ فارم کی جانب سے تسلیم کئے جانے کے باعث امید ہے کہ ہم آنے والے وقت میں اسی رفتار سے ترقی کو برقرار رکھیں گے۔ بینک اسلامی نے متعدد اقدامات اٹھائے جن میں موجودہ اور ممکنہ ٹارگٹ مارکیٹس میں ادارے کے نئے تشخص کو دوبارہ تشکیل دینے کے لئے موثر حکمت عملیوں کی تیاری شامل ہے۔ بینک اپنے صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کے دوران اس طرح کی مزید اعزاز حاصل کرنے کیلئے صحیح راہ پر گامزن ہونا چاہتا ہے۔ 

مزید :

کامرس -