انجینئرسیداشفاق چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان منتخب 

  انجینئرسیداشفاق چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان منتخب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ الیکشن میں انجینئرسیداشفاق حسین کو بلا مقابلہ چیئرمین برائے سال2020-2021 ء منتخب کر لیا گیا ہے۔ انجینئرارشد دادسنیئر وائس چیئرمین، نعیم ا ختر چوہدری وائس چیئرمین پنجاب،  محمد عدنان وحیدوائس چیئرمین سندھ،  محمد فاروق وائس چیئرمین بلوچستان اورسیف اللہ ضیا وائس چیئرمین اسلام آباد بلا مقابلہ منتخب کر لئے گئے ہیں۔ کارپوریٹ کلاس سے انجینئرایم ایس اسد مختا ر،  چوہدری احمد حبیب،  فیصل محمود،  انجینئرمیاں سلطان محمود،  محمد حنیف گوہراور ایسوسی ایٹ کلاس سے رؤف احمد، ملک محمد کلیم اللہ بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران منتخب کر لئے گئے ہیں۔ سید اشفاق حسین خیبرپختونخواہ کی ایک بااصول، قانون پسند خیبرپختونخواہ کی ہردل عزیز شخصیت ہیں ان کا بطور انجینئر علم قابلیت اور پیشہ وارانہ  اہلیت کا 45سال کا تجربہ ہے بنیادی طور پر آپ مکینکل انجینئر ہیں لیکن سول انجینئرکے منصوبے کو ڈیل کرنا جانتے ہیں اور سول انجینئرنگ پراجیکٹس میں وہ ذہین اور عقل مند تصور کئے جاتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے موجودہ چیئرمین محمد اسداللہ خان نے نو منتخب چیئرمین اور دیگر عہدیداران کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے بھر پورطریقے سے کام کریں گے۔ الیکشن کے رزلٹ کا اعلان  ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں کیا جائے گا۔کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بھر کے کنسٹرکشن کنٹر یکٹرز کی واحد نمائندہ تنظیم ہے، قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تمام منصوبوں پر انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔کنسٹرکشن انڈسٹری پاکستان میں زراعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار مہیا کر رہی ہے۔ 

مزید :

کامرس -