پاکستانی صارفین نے نقدی کا استعمال ترک کر دیا: ویزا 

    پاکستانی صارفین نے نقدی کا استعمال ترک کر دیا: ویزا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)یجیٹل پیمنٹس میں عالمی لیڈر،Visa (NYSE: V) نے پاکستان میں کنزیومرز کے ادائیگی کے رجحان پرCOVID-19 عالمی وباء  کے اثرات کے بارے میں سروے کے نتائج جاری کیے ہیں۔اس Visa Stay Secure سروے میں  ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق کنزیومرز کے عمومی خیالات،ترجیحات اور خدشات کا جائزہ لیا گیا ہے اور مرچینٹس کے لیے اہمinsights پیش کی گئی ہیں۔یہ سروے پیمنٹس کے محفوظ طریقوں کو فروغ دینے کے لیے فیس بک (@VisaMiddleEast) اور انسٹا گرام(@visamiddleeast)پرVisa کی دوسری سالانہ"Stay Secure" سوشل میڈیا کمپین کے اجرا کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔اس سال یہ کمپین ایک ایسے موقع پر آئی ہے جب پاکستان میں مزید کنزیومرز ڈیجیٹل پیمنٹس کے اپنے استعمال کو بڑ ھا رہے ہیں اور بہت سے کنزیومر،صحت کے اس بحران میں اپنی ضروریات کے لیے پہلی بار آن لائن شاپنگ کا طریقہ اپنا رہے ہیں۔Stay Secure کے ویب پیج پر tips اور ایجوکیشنل ویڈیوز اورڈیجیٹل پیمنٹس کے سیکیورٹی فیچرز کے بارے میں معلومات ہیں۔

اس سروے میں شامل43% کنزیومرز نے عالمی وباء  پھیلنے کے بعد in-store شاپنگ کم کر دی۔جب وہ اسٹور پر خریداری کرتے ہیں تو  نصف سے زیادہ(55%) نقدی کو کم استعمال کرتے ہیں اور جو لوگ کیش لیس آپشنز استعمال کرتے ہیں،انھوں نے بتایا کہ انھوں نے ڈیجیٹل پیمنٹس کا استعمال زیادہ کر دیا ہے۔در حقیقت ستعمال کنندگان نے استعمال میں اضافے کے بارے میں بتایا؛آن لائن شاپنگ کے لیے جن لوگوں کو سروے میں شامل کیا گیا،ان میں سے در حقیقت 52% زیادہ آن لائن شاپنگ کر رہے ہیں  او 53% کا کہنا ہے کہ وہ COD کے بجائے کارڈز سے زیادہ آن لائن ادائیگی کر رہے ہیں۔QR کوڈ جیسی جدید پیمنٹ ٹیکنالوجیز کے حوالے سے65% کا کہنا ہے کہ انھیں QR پیمنٹس پر بھروسہ ہے۔ادائیگی کا جدید طریقہ، رفتار، سہولت،وسیع قبولیت، سیکیورٹی اور محدود انسانی تعلق وہ بڑی ترجیحات تھیں جو ان پیمنٹس سلوشنز کے لیے کنزیومرز کی بڑھتی ہوئی ترجیح کے بارے میں بتائی گئیں۔عالمی وبا کی وجہ سے کنزیومرز کے رویہ میں یہ تبدیلیاں " نیو نارمل"  بن جانے کی امید ہے،کیونکہ ڈیجیٹل پیمنٹس پر زیادہ کنزیومرز اعتماد کر رہے ہیں۔اس وبا کے بعد55% آن لائن خریداروں کا کہنا ہے کہ وہ آن لائن زیادہ خریداری جاری رکھیں گے، اور49% کہتے ہیں کہوہ COD کے مقابلے میں کارڈ سے ادائیگی کو ترجیح دیں گے۔in-store خریداری کے حوالے سے 56% کا کہنا ہے کہ وہQR پیمنٹس کو زیادہ استعمال کریں گے۔Visa کے کنٹری مینجر برائے پاکستان،کامل خان نے کہا کہ" یہ اسٹڈی ظاہر کرتی ہے کہ اس عالمی وباء  کی وجہ سے کنزیومر کا رویہ تبدیل ہوا ہے،جیسا کہ آن لائن خریداری کی طرف منتقلی ہوئی ہے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے،جو امید ہے کہ اس وبا کے بعد بھی جاری رہے گااور یہCOVID-19 کے بعدکنزیومر اور مجموعی اعتبار سے کاروبار کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔یہ کیش لیس کامرس کو راستہ دکھانے کے لیے ایک اہم سوچ ہے"۔Visa کے ہیڈ آف رسک برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا،نیل فرنانڈیس نے کہا کہ"اس عالمی وبا نے تبدیل کر دیا ہے کہ کنزیومرز کیسے خریداری اور ادائیگی کرتے ہیں کیونکہ اب زیادہ لوگ ڈیجیٹل کامرس پر انحصار کرتے ہیں اور اسے ترجیح دیتے ہیں۔تجربہ کار لوگوں اور پہلی بار استعمال کرنے والوں،دونوں میں استعمال بڑھ جانے سے سائبر کریمنلز بھی اس اضافی سرگرمی اورvulnerability سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں،خاص طور وہ لوگ جو پہلی بار آن لائن خریداری کر رہے ہوتے ہیں۔اسی لیے کنزیومرز کو ادائیگی کیمحفوظ رویے کے بارے میں تعلیم دینا نہ صرف اس وقت،بلکہ جب ہم آگے بڑھیں اور نیو نارمل کو اختیار کریں تب بھی ضروری ہے۔ہمیں کنزیومرز کو پورے اعتماد کے ساتھ ڈیجیٹل پیمنٹس اور آن لائن چینلزکا استعمال جاری رکھنے  کے لیے انھیں با اختیار بنانے کا اپنا مشن آگے بڑھانے کی غرض سے ایک اور سال کے لیے یہ کمپین لانچ کرنے پر خوشی ہے"۔

مزید :

کامرس -