ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں،بریگیڈئیر رؤف شہزاد

 ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں،بریگیڈئیر رؤف شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان)بریگیڈئیر راوف شہزاد کا گاگیزئی اور ساگی پایان میں پایہ تکمیل دو پرائمری سکولوں کا افتتاح۔علاقے کی ترقی کے لئے متعدد منصوبے مکمل کرلئے ہیں۔بعض منصوبے زیر تکمیل ہیں ترقیاتی منصوبوں پر حکومت اربوں روپے خرچ کر رہی ہیں۔پایہ تکمیل میگا پراجیکٹ میں غلنئی تا مامد گٹ روڈ،مہمند کیڈٹ کالج اور مامد گٹ ہسپتال سمیت دوسرے منصوبے شامل ہیں۔جبکہ مہمند ڈیم سمیت دوسرے منصوبوں پر کام جاری ہیں۔گاگیزئی میں قومی جرگہ سے خطاب اور مہمند کیڈٹ کالج میں مقامی میڈیا کو بریفنگ۔بریگیڈئیر راوف شہزاد۔تفصیلات کیمطابق پاک فوج کے 103 برگیڈ کے جانب مقامی میڈیا کو مہمند کیڈٹ کالج میں علاقے میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے 103بریگیڈکے میجر فاروق نے کہا۔کہ علاقے میں آمن وآمان کی بحالی میں پاک فوج کیساتھ مقامی لوگوں کا بیش بہا قربانیاں شامل ہیں۔جبکہ حکومت علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے چھوٹے منصوبوں سمیت میگا پراجیکٹس پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔جن میں متعدد منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ گئے ہیں۔جن میں غلنئی تا مامد گٹ روڈ،نحقی ٹنل،مہمند ماڈل سکول اور مہمند کیڈٹ کالج سمیت بیشتر منصوبے شامل ہیں۔جبکہ باقی میگا پراجیکٹس زیر تعمیر ہیں۔جن میں مہمند ڈیم وغیرہ منصوبے شامل ہیں۔اس موقع پربریگیڈئیر راوف شہزاد دنے کہا۔کہ پاک فوج علاقے کے تعمیر و ترقی میں خاصی دلچسپی رکھتی ہیں۔جبکہ مہمند کیڈٹ کالج میں تمام تر بھرتیاں شفافیت کی بنیاد پر ہونگی۔اور بھرتی کے لئے اعلی تعلیم اور تجربہ ضروری ہے۔انہوں نے تحصیل صافی کے دو مختلف علاقوں گاگیزئی اور ساگی پایان میں پایہ تکمیل دو پرائمری سکولوں کا افتتاح کیا۔گورنمنٹ پرائمری سکول گاگیزئی نمبر 2 کے افتتاح کے موقع پر قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر راوف شہزادنے کہا۔کہ عوام کے سہولیت کے لئے بھاوتہ بازار میں سی ایف سی اور مامد گٹ ہسپتال میں تمام تر صحت کے سہولیات ایک ہفتہ میں مکمل کیا جائے گا۔جبکہ جدید طرز عمارت سکول کا مقصد علاقے کے بچوں کو تعلیم کے لئے بہتر سہولیات دینے کے ساتھ علاقے کی عوام کے بیداری کا ایک پیغام ہے۔انہوں نے لوگوں سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کا اپیل کیا۔