وومن یونیورسٹی مردان میں 6 ماہ بعد تدریسی عمل شروع

  وومن یونیورسٹی مردان میں 6 ماہ بعد تدریسی عمل شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 مردان(بیورورپورٹ)وویمن یونیورسٹی مردان کو اساتذہ، بی ایس ساتویں سمیسٹر اور ایم ایس سی طلبا کے لئے پہلے مرحلے میں کھول دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے مین انٹری گیٹ، کلاس رومز، لائبریری اور مختلف محکموں کی لیبارٹریوں کا دورہ کیا اور حفاظتی گارڈز کے ذریعہ متعلقہ عملہ اور طلبا کو سینیٹائز کرکے حفاظتی اقدامات کو سختی سے اپنانے کے احکامات جاری کیئے۔ پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے تقریبا چھ ماہ کی بندش کے بعد طلبا کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔یونیورسٹی کے ترجمان حضرت بلال کے مطابق، وومن یونیورسٹی مردان نے طالبات کے لئے ایس او پیز جاری کی ہیں اور ان پر سختی سے عملدرامد کے لئے یونیورسٹی نے دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں یعنی ایس او پیز ایگزیکیوشن کمیٹی اور ایس او پیز مانیٹرنگ کمیٹی جس کی سربراہی وائس چانسلر خود کر رہی ہے. تمام اساتذہ اور طلبہ کے لئے ماسک لازمی ہوں گے، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ داخلی دروازوں پر سینٹائزیشن کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ اگر کوئی طالب علم بیمار محسوس کرتا ہے یا بہتر محسوس نہی کرتا تو اسکو گھر پر آرام کرن ہوگا۔کسی بھی خراب صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہاسٹل میں ایک آئسولیشن کمرہ بھی قائم کیا گیا ہے۔ ڈے کیئر، کیفے ٹیریا بند رہے گی۔ انتظامیہ نے تمام طبقات اور طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک مناسب طریقے سے پہنیں اور ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ برقرار رکھیں۔