بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے  کی کوشش ناکام،1 گرفتار،اسلحہ برآمد

 بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے  کی کوشش ناکام،1 گرفتار،اسلحہ ...

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ چمکنی کی حدود میں اہم کارروائی کر تے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، اسلحہ ایمونیشن موٹر کار کے ذریعے سمگل کیا جارہا تھا کہ چمکنی پولیس نے گاڑی سے   278پستول،40 عدد رائفل اور5 ہزار کارتوس برآمد کر لی گئی ہے، ملوث ملزم کو گرفتارکرنے کیساتھ ساتھ موٹر کار بھی پولیس قبضہ میں لیا گیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی ایس پی لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹر وے ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر1161 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے278پستول،40 عدد رائفل اور5 ہزار کارتوس برآمد کر لی گئی ہے،کاروائی کے دوران ملزم محمد ابرا ر ولد محمد اکرام سکنہ ملاکنڈ کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -