قانون کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہئے: سلطان محمد خان

قانون کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہئے: سلطان محمد خان

  

  

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ قانون کی بالادستی قائم کرنے،انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو بہتر بنانے کیلئے جلد ترجیہی بنیادوں پر اقدامات اٹھا ئے جا ئیں کیونکہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کا منشور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے محکمہ قانون اور انسانی حقوق کی کارکردگی بارے منعقدہ بریفننگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ قا نو ن مسعود احمد، ڈائریکٹر جنرل لا اینڈ ہیومن رائٹس اسداللہ اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ اس مو قع پروزیر قانون کو محکمے کی کاکردگی بارے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ سلطان محمد خان نے اجلاس کو بتایا کہ بہتر کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ قانون کو مثالی محکمہ بنانا ہے انہوں نے مزید کہاکہ وہ قومیں عظیم بنتی ہیں جہاں انصاف کا بو ل با لا ہو اور غریب عوام کے حقوق کا تحفظ ہو۔ وزیر موصوف نے تمام افسران سے کہا کہ وہ محکمہ کی کاکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور اس سلسلے میں کو ئی کو تا ہی کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی اور جس افسر نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے میں غفلت بر تی اسکے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -